ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین کا اوّلین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فوجی مشقوں کے لیے روانہ

چین کا اوّلین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فوجی مشقوں کے لیے روانہ

Mon, 26 Dec 2016 11:45:26    S.O. News Service

بیجنگ25دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چینی وزارت دفاع کے مطابق ملک کا اوّلین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز لائننگ مغربی بحرالکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ لائننگ کے فلیٹ میں آٹھ جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔ اِس بحری جہاز پر لڑاکا طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔ بحرالکاہل کی جانب روانہ ہونے سے قبل چینی جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں بھی فوجی مشقوں میں شرکت کی۔ لائننگ کو سن 2012میں سمندر میں اتارا گیا تھا۔ یہ بحری جہاز پہلے بھی دور دراز کے سمندری علاقوں میں فوجی مشقیں کر چکا ہے۔


Share: